قرآن پڑھو مصیبتیں ٹل جائیں گی،نظام اسلام ہی حل ،ابوالخیر زبیر

01 اکتوبر ، 2023

لاہور(خبرنگار) ملی یکجتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے نظام مصطفی لاگو کرنا ہوگا اغیار کے نظام نے نقصان پہنچایا اسلام کا نظام ہی حل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ رکن الدین الوری اور حضرت شاہ مفتی محمود الوری کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبیؐ کے ماننے والوں کو ایک جگہ جمع کر رہے ہیں ۔ قرآن پڑھو سب مصیبت ٹل جائے گی ۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملت اسلامیہ منشر ہے اپنی بنیاد سے الگ ہے جس کی وجہ سے ہماری وحدت توڑی جا رہی ہے ۔ سید صفدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان تب بچے گا جب یہاں کلمہ کی حکمرانی ہوگی ۔ خواجہ معین محبوب کوریجہ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں بہت اچھا کام کر رہی ہے ،نوار الزمان ، علامہ عبدالغفور الوری ، پیر سید فقیم ، سید حسین اقتدار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔