اسلام آباد (مہتاب حیدر) 30 ستمبر 2023 تک 1.89 ملین کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مطلق تعداد میں محض معمولی اضافہ کے ساتھ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے ٹیکس وصولی کے ہدف کو 64 ارب روپے کے فرق سے عبور کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ 1977 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 2041 ارب روپے اکٹھے کرلئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر نے 64 ارب روپے کے فرق کے ساتھ اپنے ہدف کو عبور کرلیا ہے۔ ستمبر 2023 کے لیے ایف بی آر نے 799 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 834 ارب روپے کا محصول اکٹھا کیا اس لیے صرف جانے والے مہینے کے لیے 35 ارب روپے کے فرق کے ساتھ ہدف سے تجاوز کر گیا۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو مزید بتایا کہ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے لئے 1.890 ملین ریٹرنز کے انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے جبکہ 30 ستمبر 2022 کے اختتام تک 1.875 ملین ریٹرن موصول ہوئے۔ ایف بی آر نے نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے لیکن ابھی تک وزیر نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا آخری تاریخ میں باضابطہ توسیع دی جائے یا فائلرز کو بغیر کسی جرمانے کے ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دی جائے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نگراں وزیر خزانہ کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے جس کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے نوجوانوں، مذہبیرہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے بنیاد...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
اسلام آ باد وزیر اعظم نے گزشتہ ایک سال میں کتنے اجلاسوں کی صدارت کی ؟ پیپلز پارٹی کی ایم این اےسیدہ شہلا رضا...
اسلام آبادپاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی کوئی دراڑ...
اسلام آباد پاکستان کو جمعہ کے روز تین دنوں کے اندر قطر سے مائع قدرتی گیس کا اپنا دوسرا کارگو موصول ہوا ہے،...
دبئی متحدہ عرب امارات نے ایرانی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے، اور کہا ہے کہ خلیج جنگ میں ہمارا کردار نہیں جمعہ کے...