اسلام آباد/ کراچی/ لاہور/ پشاور/ کوئٹہ/ گلگت/ ملتان ( این این آئی،سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراؤں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ۔دن کا آغاز درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ،مساجد،گھروں میں محافل درود کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک فوج کی جانب سے اسلام آباد میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔لاہور ،ملتان ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، خیرپور، نوشہرہ، مانسہرہ، شبقدر، ایبٹ آباد، بنوں،گلگت، استور، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، نکیال، وادی نیلم سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ عید میلاد النبیۖ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...