لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہیر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا، پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے لیکن ملزمان روپوش ہو چکے ہیں دیگر ملزمان میں زبیر خان نیازی، کرامت کھوکھر، عندلیب عباس شامل ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ و دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14اکتوبر تک توسیع کردی۔ 9مئی واقعات کے 3مقدمات میں میاں محمودالرشید کی درخواست ضمانتوں پر وکلاء سے 5 اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا، عسکری ٹاور کے مقدمے میں سماعت 2 اکتوبر جبکہ کنٹینر جلانے کے مقدمے میں کارروائی 5 اکتوبر کو ہوگی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرلی۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...