سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 257 کیسز نمٹادیئے

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 257 کیسز نمٹادیئے ہیں ،سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق 25 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران سپریم کورٹ میں(متفرق درخواستیں چھوڑ کر )کل 257 مقدمات نمٹا ئے گئے ہیں جبکہ 204 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔