اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جبکہ چالان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ ہیں۔اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔چالان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا۔چالان کے مطابق سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔ چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ منسلک کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے 28گواہوں کی فہرست چالان کے ساتھ سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔سیکریٹری خارجہ اسد مجید اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہان میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمذی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں۔ سائفر وزارت خارجہ سے لیکر وزیرِ اعظم تک پہنچنے تک پوری چین گواہان میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں چالان کی نقول آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو فراہم کیے جانے کا بھی امکان ہے، جس کے بعد فرد جرم کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے نوجوانوں، مذہبیرہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے بنیاد...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
اسلام آ باد وزیر اعظم نے گزشتہ ایک سال میں کتنے اجلاسوں کی صدارت کی ؟ پیپلز پارٹی کی ایم این اےسیدہ شہلا رضا...
اسلام آبادپاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی کوئی دراڑ...
اسلام آباد پاکستان کو جمعہ کے روز تین دنوں کے اندر قطر سے مائع قدرتی گیس کا اپنا دوسرا کارگو موصول ہوا ہے،...
دبئی متحدہ عرب امارات نے ایرانی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے، اور کہا ہے کہ خلیج جنگ میں ہمارا کردار نہیں جمعہ کے...