خاورمانیکاکےجسمانی ریمانڈکیخلاف درخواست پرسماعت بغیرکارروائی کےملتوی

01 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔اوکاڑہ کی مقامی عدالت کے جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی اور درخواست پر دوبارہ سماعت 2 اکتوبر کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں۔