سانحہ جڑانوالہ کیس،تحقیقات کیلئے درخواست پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کیس کی تحقیقات کیلئے درخواست پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی،جسٹس عاصم حفیظ بشپ آزاد مارشل کی درخواست پر سماعت کریں گے،عدالت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری کو طلب کر رکھا ہے ، چیف سیکرٹری نے عدالت میںجواب داخل کرا دیا گیا،جواب میں کہا گیا کہ اس کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے، ان مقدمات کی تحقیقات کیے لیے 5 جے آئی ٹی بنا دی گئیں ہیں ، جے آئی ٹی کے 5 سربراہ ہیں جبکہ ہر جے آئی ٹی 5 ممبران پر مشتمل ہے ،جواب میں درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی۔