سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

01 اکتوبر ، 2023

کراچی (آئی این پی)سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بشیر میمن کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، چیف آرگنائزر نے 12رکنی استقبالیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،استقبالیہ کمیٹی میں محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھئیل داس کوہستانی شامل، شاہ محمد شاہ، علی اکبر، ڈاکٹر درشن، جام کرم علی اور زاہدہ بھنڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی پابندی کروائے گی۔