اسلام آباد (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کیلئےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کا فائدہ اٹھا رہی ہے ،بھارتی حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بنائے گئے قوانین کے تحت ناقدین پر دہشت گردی کے کیس بھی بنا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ آکر پٹیل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارتی حکام کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیئے،بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن دہشت گردی سے نمٹنے کے بہانے ہراساں کیے جانے، چھاپوں، تحقیقات اور قانونی مقدمات سے مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔ بھارت کلبھوشن یادیو جیسے کارندوں سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرواتا ہے۔
اسلام آباد،ملتان حکام نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ شہریوں کو صحت کے سنگین خطرات سے بچانے کے لیے ایک فیصلہ کن...
ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے شہر میں جاری بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن...
ملتان چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت کام کرنے...
رحیم یارخان میاں ٹاؤن کے رہائشی عبد المجید کی 20 سالہ بیٹی نمرہ مجید نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی...
ملتان پولیس تھانہ کینٹ چوکی قاسم بیلہ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں جاری، 1 رائفل کلاشنکوف نما 44بور...
ملتان بوسن روڈ پر تیز رفتاری اور ریس لگانے والی گاڑیوں کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے کو تین روز گزرنے کے...
ملتان سردی کی شدت اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مچھلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بازاروں میں...
ملتان سرائیکی ماں بولی کے عالمی دن پر سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ سرائیکی زبان...