واشنگٹن (این این آئی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی ایک پیج پر ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کیلئے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔ تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی مسائل کی نشاندہی، افغان مہاجرین معامل پرانتہائی مددگار رہا ہے۔یاد رہے کہ تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکیلئے عالمی سطح پران کی خدمات قابل قدر ہیں۔
اسلام آباد،ملتان حکام نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ شہریوں کو صحت کے سنگین خطرات سے بچانے کے لیے ایک فیصلہ کن...
ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے شہر میں جاری بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن...
ملتان چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت کام کرنے...
رحیم یارخان میاں ٹاؤن کے رہائشی عبد المجید کی 20 سالہ بیٹی نمرہ مجید نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی...
ملتان پولیس تھانہ کینٹ چوکی قاسم بیلہ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں جاری، 1 رائفل کلاشنکوف نما 44بور...
ملتان بوسن روڈ پر تیز رفتاری اور ریس لگانے والی گاڑیوں کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے کو تین روز گزرنے کے...
ملتان سردی کی شدت اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مچھلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بازاروں میں...
ملتان سرائیکی ماں بولی کے عالمی دن پر سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ سرائیکی زبان...