کوٹ ادو، محنت کش کی نوجوان بیٹی اغوا، مقدمہ درج

01 اکتوبر ، 2023

کوٹ ادو ( نامہ نگار) نامعلوم افراد نےمحنت کش کی نوجوان بیٹی اغوا کر لی، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کورٹ ادوکے علاقہ موضع چوہدری چاہعارف والا کے رہائشی سید سجاد حسین شاہ کی 16 سالہ بیٹی رضوانہ بتول کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے، پولیس سٹی کوٹ ادو نے مغویہ رضوانہ بتول کی والدہ ممتاز مائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔