ایشین گیمز:مینز ٹیم اسکواش کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو ۔ایک سے شکست دے دی۔ گولڈ میڈل مقابلے کا فیصلہ کن میچ نور زمان اور ابھے سنگھ کے درمیان ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کیاجبکہ پاکستان نے ایشین گیمز مینز ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا۔