کچا کھوہ سرکاری ہسپتال میں ادویات فروخت کےمعاملے پر ڈسپنسرمعطل

01 اکتوبر ، 2023

خانیوال (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کچا کھوہ میں ادویات کی فروخت کے معاملہ پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے ڈسپینسر اسرارالحق کو معطل کر کے دو رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی، ڈی ایچ او غضنفر عباس اور ڈی ڈی ایچ او فاطمہ نور کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے، سرکاری ادویات کی مریضوں کو فراہمی میں غلفت ناقابل برداشت ہے، مزید براں سرکاری ہسپتالوں کے ویسٹ اور دیگر سامان کو خریدنے والے کباڑ خانوں کو سیل کر دیا گیا۔