خانیوال ،مریض کے لواحقین کا ڈاکٹر پرتشدد، تین ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

01 اکتوبر ، 2023

خانیوال (نمائندہ جنگ) مریض کے لواحقین کا ڈاکٹر پر تشدد، تین ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں حادثاتی مریض کو لایا گیا جسے ٹراما سینٹر کے آپریشن تھیئٹر میں منتقل کیا گیا، مریض کے متعدد لواحقین آپریشن تھیئٹر میں داخل ہو گئے اور ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی، روکنے پر ڈاکٹر پر تشدد کیا، ہسپتال کے عملے نے ٹراما سینٹر سمیت ہسپتال میں ہڑتال کر دی، اے سی خانیوال احمد نوید موقع پر پہنچ گئے، پولیس کو طلب کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔