پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں، سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،جسٹس سلطان تنویر احمد2اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرینگے، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کو فرد جرم کے لیے طلب کررکھا ہے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔