کرنٹ لگنے سے پلمبر جاں بحق

01 اکتوبر ، 2023

چوک سرور شہید (نامہ نگار) کوٹ ادو روڈ ہارون ہاؤس کا رہائشی پلمبر غلام مصطفیٰ شاہ چک نمبر 562ٹی ڈی اے میں پانی والی موٹر مرمت کرنے کے لیے گیا کام کے دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا میت گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔متوفی غلام مصطفی شاہ نے تین بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔