خانیوال ‘گیس سلنڈر پھٹنے سے چار بچے زخمی ‘تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

01 اکتوبر ، 2023

خانیوال(نمائندہ جنگ) گیس سلنڈر پھٹنے سے چار بچے زخمی ‘تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ‘بستی چن شاہ میں گیس والے غبارے بیچنے والا جیسے ہی غبارے میں گیس والی ہوا بھرنے لگا تو خود ساختہ سلنڈر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا جبکہ موقع سے غباروں والا فرار اور چار بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی بچوں کی حالت دیکھ کر والدین اور اہل علاقہ نڈھال اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ریسکیو 1122نے فوری زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا انکے نام شفقت، رسول، عامر وغیرہ بتائے گئے ہیں۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔