الیکشن /سہولت سینٹر آج معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے

01 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے لوگوں کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر سرکاری تعطیل یعنی آج اتوار کو بھی معمول کے مطابق کام کرتے ہیں گے ۔ یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اکتوبر 2023تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔ اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمتاً حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔