وہاڑی ‘دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

01 اکتوبر ، 2023

وہاڑی (نمائندہ جنگ ) دو موٹر سائیکل سوارنے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب دانیوال ٹاؤن کا رہائشی نوجوان احمد رضاولد محمد امین گلی میں فون سن رہا تھاکہ گلی میں سے گزرنے والے دو موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائر کردیا جس سے وہ سڑک پرکافی دیر ٹرپتارہا اور جاں بحق ہوگیا۔ ڈی ایس پی صدر پولیس تھانہ دانیوال موقع پر پہنچ گئے اور اس کا موبائل قبضہ میں لے کر تفشیش شروع کردی ہےنزدیک لگے سی سی ٹی کیمرہ سے ملزموں کوٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مرحوم کا جنازہ دن گیارہ بجے دانیوال قبرستان میں ادا کر دیا گیا۔