تحقیقات مکمل ہونے تک آوسٹن انجکشن کےاستعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی،تحقیقاتی کمیٹی

01 اکتوبر ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نگران صوبائی وزیر صحت اور کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں آوسٹن ٹیکہ لگنے سے مریضوں کی بینائی کے متاثر ہونے کے واقعات کی تحقیقات کے حوالہ سے تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا کمیٹی کے مطابق ان حالات میں تحقیقات مکمل ہونے تک آوسٹن انجکشن کے آنکھ کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جس میں کو کنوینئر اور نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالہ سے بریفننگ دی۔ اگلے اجلاس میں دوا ساز کمپنی کے نمائندوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ معصوم لوگوں کی بینائی کو بری طرح متاثر کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔