پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغازکل سے کیا جائیگا

01 اکتوبر ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو پیر کے روز سے کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا انعقاد پنجاب بھر میں کیا جائے گا۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی جبکہ دیگر اضلاع میں اس مہم کا دورانیہ پانچ دن ہوگا۔ اس مہم میں تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار کے قریب پولیو ورکرز حصہ لیں گے اور اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔