میلسی میں شوہر پر دوسریبیوی کے قتل کا الزام

01 اکتوبر ، 2023

میلسی (نامہ نگار)میلسی میں شوہر پر دوسری بیوی کے قتل کا الزام، ایف آئی آر میں پولیس کا لیت و لعل، عدالت کا حکم بھی مسترد، آر پی اوکے حکم پر مقدمہ درج، مخدوم خورشید ملتان کے رہائشی محمد عدنان کی والدہ نسرین نے دوسری شادی چک مغل میلسی کے خادم حسین بھٹی سے کی، پہلی بیوی بھرانواں مائی 5 سال بعد خادم حسین کے پاس آ گئی، اس دوران نسرین کی طبعی موت کی خبر موبائل پر محمد عدنان کو ملی تو وہ گواہوں کے ہمراہ چک مغل آیا اور ماں کو دفن کر نے کے لیے میت کا تقاضہ کیا، خادم بھٹی اور اس کے بیٹوں الطاف، اعجاز اور بھرانواں نے میت دینے سے انکار کر دیا، عدنان نے پولیس کو کال کی، ٹبہ سلطان پور کی پولیس نے نسرین مائی کی لاش قبضے میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دی، مقدمہ درج نہ ہو نے پر محمد عدنان نے وکیل کے ذریعے عدالت میں پٹیشن دائر کی جس نے مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا، پھر بھی مقدمہ درج نہ ہونے پر عدنان نے آرپی او ملتان کو درخواست اور عدالتی احکام پیش کیے جس کے بعد آر پی او کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔