کراچی(افضل ندیم ڈوگر )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے جرمانوں کا اطلاق آج رات سے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملک بھر کے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب نئی شرح سے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے۔ موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر کی رات 12 بجے کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق جرمانوں کی اس نئی شرح کا اطلاق موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے لیے نہیں ہے۔ کراچی حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے شہری خلاف ورزی کی صورت میں پرانی شرح کے جرمانے ادا کریں گے۔ نئی شرح کے مطابق موٹر وے پر بغیر لائٹ گاڑی چلانے کا جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایمرجنسی وہیکل کے راستے میں رکاوٹ بننے کی صورت میں جرمانہ 500 کی بجائے پانچ ہزار ادا کرنا ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی جرمانہ 750 نہیں اب پانچ ہزار روپے دینا ہوگا۔ پرائیویٹ گاڑی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کی غیر قانونی لائٹس لگانے پر جرمانہ پانچ ہزار روپے کیا گیا ہے۔ گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگا کر موٹروے پر جانے والی گاڑی کو ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ ڈرائیوروں کے لیے اذیت کا سبب بننے والی لائٹس کے استعمال پر دو ہزار روپے جرمانہ رکھا گیا ہے۔ سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں کو 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ موٹروے پر رکنے کے اشارے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 500 کی بجائے 3 ہزار روپے کیا گیا ہے۔ ون وے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی جرمانہ 500 کی بجائے 2500 کیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کی صورت میں جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔ ممنوعہ جگہ سے اوورٹیک کرنے کی صورت میں 300 نہیں اب 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ دھواں دینے والی گاڑی کو 1250، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو 2 ہزار روپے، غفلت لاپرواہی کرنے والے ڈرائیورز اور بغیر اشارے کے لائن تبدیل کرنے والے کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ موٹروے پر لائن توڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ ایک ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
ممبئی بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں تین حریت پسندوںکو شہید کردیا ۔ یہ بات ہفتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل آنے والے غیر ملکی وفد...
لودھراں جلہ ارائیں کا 27 سالہ نوجوان ابراہیم جس کی تین روز قبل منگنی ہوئی تھی اپنی بہن کو لاہور چھوڑنے کے بعد...
ملتان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر عظمیٰ...
راولپنڈی اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر...
کراچیاسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 50بچوں سمیت 84فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ...