نشتر ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ملتان میں آشوب چشم کے122مریض رپورٹ

01 اکتوبر ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی آشوب چشم کا مرض وبائی صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے‘نشتر ہسپتال کے امراض چشم آوٹ ڈور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آشوب چشم میں مبتلا 62 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 39 مرد، 15 خواتین اور 06 بچے شامل تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شہباز شریف میں 60 مریض رپورٹ ہوئےجنہیں معائنہ کے بعد علاج تجویز کر کے گھروں پر مکمل آئی سو لیشن اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔