ناقص کارکردگی پر ڈی ڈی او ایجوکیشن جلال پور پیروالہ ودیگر کونوٹس جاری

01 اکتوبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم یافتہ طبقہ ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے، سکولوں میں بنیادی تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے دفتر میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنرنے ناقص کارکردگی پر ڈی ڈی او ایجوکیشن جلال پور پیروالہ اور ڈی ڈی ای او شجاعباد سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔