جہانگیر ترین کی مستونگ دھماکے کی مذمت

01 اکتوبر ، 2023

لودھراں (نمائندہ جنگ) ​جہانگیر ترین کی مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈی ایس پی کو خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثنا جہانگیر ترین نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر امت مسلمہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیرت طیبہ سے رہنمائی لیکر ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی ذات مبارکہ ہی پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ ہے۔