بھیک مانگنے کے لئے سعودیہ جانے والی فیملی کو آف لوڈ کردیا گیا

01 اکتوبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایف آیئ اے ملتان نے ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کیلئے سعودیہ جانے والی فیملی کو آف لوڈ کردیا۔ 16مسافروں نے بھیک مانگنے کیلئے عمرہ کا ویزہ حاصل کیا تھا ۔بھکاریوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل تھا - امیگریشن کے دوران تفتیش کے دوران فیملی نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک ایجنٹ نارو نے ویزے دیئے تھے .تین ایجنٹوں نے سعودی عرب میں انکے قیام و طعام کے انتظامات کئے تھے .بھیک میں ملنے ولد آدھی رقوم انہیں ایجنٹ کو دینا تھی۔