اسلام آباد (اے پی پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت سول سوسائٹی کیخلاف FATFسفارشات بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، انسانی حقوق کے کارکن قانونی مقدمات سے خوفزدہ رہتے ہیں، ہردیپ کے قتل میں بھی انڈیا ملوث ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کیلئےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کا فائدہ اٹھا رہی ہے ،بھارتی حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بنائے گئے قوانین کے تحت ناقدین پر دہشت گردی کے کیس بھی بنا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ آکر پٹیل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارتی حکام کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے ،بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن دہشت گردی سے نمٹنے کے بہانے ہراساں کیے جانے، چھاپوں، تحقیقات اور قانونی مقدمات سے مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔ بھارت کلبھوشن یادیو جیسے کارندوں سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرواتا ہے، منی پور میں بھارتی حکومت ظالم قوانین کا استعمال کرتی رہی ہے اور کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی بھارت ملوث ہے۔ یقیناً اس کارروائی میں فنانشنل ٹرانزیکشنز بھی ہوئی ہوں گی جو دہشت گردی کے زمرے پر پورا اترتی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات لینے چاہئیں۔
ممبئی بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں تین حریت پسندوںکو شہید کردیا ۔ یہ بات ہفتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل آنے والے غیر ملکی وفد...
لودھراں جلہ ارائیں کا 27 سالہ نوجوان ابراہیم جس کی تین روز قبل منگنی ہوئی تھی اپنی بہن کو لاہور چھوڑنے کے بعد...
ملتان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر عظمیٰ...
راولپنڈی اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر...
کراچیاسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 50بچوں سمیت 84فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ...