ہا کی، بھارت کے ہاتھوں بڑےمارجن سے ذلت آمیز شکست کا ریکارڈ

01 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ہا کی کے میدان میں ہفتے کو بھارت کے خلاف پاکستان کی دو کے مقابلے میں دس گول سے شکست کسی بھی انٹر نیشنل میچ میں یہ پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں یہ سب سے بڑی نا کامی ہے اس سے قبل1982 کے ایشین گیمز میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ2017میں ورلڈ ہاکی لیگ میں بھی اسی سکور سے شکست ہوئی تھی۔