امرتسر (اے پی پی) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہرسینکڑوں سکھوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سکھوں کے مقدس ترین مقام کے باہر مظاہرین نے نجار کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے نعرے لگائے اور بھارت سے پنجاب کو الگ کرکے ایک آزاد ریاست کے قیام کے خواہاں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کا اہتمام خالصتان کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ”دل خالصہ“نے کیا تھا۔تنظیم کے رہنما پرمجیت سنگھ مند نے اس موقع پر کہایہ وقت ہے کہ نئی دہلی سکھ قیادت سے بات کرے۔دل خالصہ کے سیاسی امور کے سیکرٹری کنور پال نے کہا کہ تقریباً 400 سکھوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جلاوطن رہنماو ں کی خیریت کے لیے میں دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کیا کہ بھارت کس طرح غیر ملکی سرزمین پر کام کر رہا ہے اور کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔کینیڈا میں سکھوں نے پیر کو بھارت کے سفارتی مشن کے باہر زبردست مظاہرے کیے،انہوں نے بھارتی جھنڈانذر آتش کیااور خالصتان کا جھنڈا لہرایا۔یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سرے شہر میں ہردیپ سنگھ نجار کے بہیمانہ قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا اعلان کیاتھا۔ نجار خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔ جسٹن ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
ممبئی بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں تین حریت پسندوںکو شہید کردیا ۔ یہ بات ہفتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل آنے والے غیر ملکی وفد...
لودھراں جلہ ارائیں کا 27 سالہ نوجوان ابراہیم جس کی تین روز قبل منگنی ہوئی تھی اپنی بہن کو لاہور چھوڑنے کے بعد...
ملتان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر عظمیٰ...
راولپنڈی اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر...
کراچیاسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 50بچوں سمیت 84فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ...