کسٹم کی کارروائی ‘ 2 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں

01 اکتوبر ، 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) کسٹم کی کارروائی ‘ 2 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں ‘گزشتہ روز کسٹم کلکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ سکواڈ رانا مجتبی نون کی سربراہی میں انسپکٹر مدبر حسین نے ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 2013ء مالیت 7 کروڑ روپے جبکہ دوسری کاروائی میں ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 1998ء مالیت 1 کروڑ روپے بتائی گئی ہے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔گاڑیوں کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے سے زیادہ کی بتائی جارہی ہے۔