ٹریفک چالان کی آن لائن وصولی کا آغاز

16 فروری ، 2022

لاہور(خبر نگار) پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کی ای پے کے ذریعے آن لائن وصولی کا آغاز ہو گیا۔ اب پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے شہری موبائل فون کے ذریعے ٹریفک چالان ایک کلک پر جمع کرا سکیں گے ۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی محمد آصف بلال لودھی کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔