پچھلے چند عشروں کے دوران انٹرنیٹ کی ایجاد کے نتیجے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا بھر کے لوگوں کے درمیان ہمہ وقت باہمی رابطہ ممکن بناکر عملاً فاصلے مٹادیے ہیں ۔ سماجی روابط کے علاوہ اس سے کاروبار مملکت اور معاشی ترقی کو بھی حیرت انگیز حد تک تیز رفتار بنادینے کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ ایک عام آدمی بھی اب گھر بیٹھے اپنے بینک کے معاملات چلا سکتا ہے، بجلی گیس کے بل اور مختلف قسم کے ٹیکس جن کی ادائیگی کیلئے پہلے بینکوں کے باہر لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا اب موبائل فون اور انٹر نیٹ کے ذریعے سے لمحوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں۔ اس تناظر میں یہ ایک خوش آئند خبر ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں اس مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی جانب سے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر اور پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے دستخط کیے۔اس شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں مشترکہ کام کو وسعت دینا، دونوں ممالک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کا جائزہ لینا نیز مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خصوصی صلاحیتوں تک رسائی کیلئے مشترکہ تربیتی پروگرام کی تیاری ہے۔ اس معاہدے کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی، جدت کے فروغ اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھا یا جائے گا۔امید ہے کہ یہ مفاہمت دونوں ملکوں کے لیے ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنے اور حکومتی اور معاشی سرگرمیوں کو برق رفتار بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوگی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاست کیخلاف مذموم پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے 10رکنی مشترکہ...
ہر کوئی جانتا ہے کہ عمران خان کو سزائیں کس طرح دلوائی گئیں۔ ان کے خلاف کمزور ترین کیسز لگوا کر حاکمان وقت...
24نومبر 2024ء کی ناکام کال کو اپنے منطقی انجام پہنچے تو ہفتے ہونے کو ہیں۔ سیاسی حلقوں میں ایک نئی ’’کنٹرو...
کیا آج سے چند دن پہلے کوئی تصور کرسکتا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے اہم ملک شام کا مضبوط ترین حکمران بشار الاسد...
حکومت کو صلاحیّت پہ اپنیبھروسہ ہے، ذرائع کے مطابق نہیں فکر و تردّد کی کوئی بات سب اچھا ہے، ذرائع کے مطابق
شام میںبعث پارٹی اور علوی خاندان کے اقتدار کا سورج آخر کار غروب ہو گیا۔ مگر باغیوں کی کامیابی پر پاکستان میں...
ماڈل ٹائون میں مسعود علی خان کے ساتھ میرا زیادہ وقت گزرا۔ میں تو امریکہ سے ڈیڑھ دو سال بعد ہی واپس پاکستان لوٹ...
شام میں 54برس پر محیط سیاہ رات کا خاتمہ بالخیر ہوگیا ۔ یہ انقلاب کس طرح وقوع پذیر ہوا؟ یہاں نصف صدی سے جاری...