سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں آج بروز منگل سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ2023 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ہوگی ،مقدمہ کی کارروائی ٹیلی ویژن چینلوں پر براہ راست نشر کی جائے گی ، دوسری جانب پی ٹی آ ئی نےمقدمہ میں نئی متفرق درخواست کے ذریعے اضافی دستاویزات جمع کروا تے ہوئے انہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 15رکنی فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا،اس حوالے سے مقدمہ کی کارروائی کو ٹیلی ویژن چینلوں پر براہ راست نشر کرنے کے لئے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ۔