اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ اگرمیں یہ کہہ دوں کہ سمگلنگ میں سکیورٹی ایجنسیاں ملوث ہی نہیں ہیں تو یہ مناسب نہیں ہےکیونکہ سمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں کے ذریعے سکیورٹی ایجنسیوں کی ناک کے نیچے ہوتی ہے‘ آرمی چیف نے واضح کہا ہےسمگلنگ میں فوج کے لوگ ملوث ہوئے تو ان کا کورٹ مارشل بھی ہو گااورانہیں جیل بھی بھیجا جائے گا‘سمگلنگ میں سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں، تحقیقات میں کچھ نکلا تو سامنے لائیں گے‘ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں تجارت کم سمگلنگ زیادہ ہو رہی تھی‘ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو کراچی پورٹ سے لے کر افغانستان تک مانیٹر کیا جائے گا‘ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شخص چاہے جتنا بھی بااثر ہو اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، الیکشن کمیشن کو انتخابات میں سکیورٹی سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے‘ڈالر کی اصل قیمت کے قریب پہنچ گئے ہیں‘اگر نوازشریف وطن واپس آکر ملکی سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے‘ میاں صاحب تو وہ لیڈر ہے جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کو جیل گئے تھے‘مستونگ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ مشکل ہے نا ممکن نہیں‘بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور حوالہ ہنڈی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان میں 10مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جو کسٹم حکام، فرنٹیئر کور اور پولیس حکام پر مشتمل ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس سنٹر قائم کیا جارہا ہے ،اس سے منشیات کی روک تھام کی کوششوں کو انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں جلد یکجا کیا جائے گا،یوریا کی تقسیم کار کا انتظام بھی ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا گیا ہے ‘ ادھرنگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وفاقی وزرا ءنے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کرینگے۔
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
فیصل آباد”سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس“ اور”آسان کاروبار کارڈ“ سکیموں کا اجراء کر دیا گیا۔وزیر...
اسلام آباد مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پرسپین جانیوالی کشتی مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
کراچی سعودیہ، امارات، عراق سمیت 7 ممالک سے مزید 74 پاکستانی بے دخل، کراچی پہنچنے پر 7گرفتار کرلئے گئے...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...