مہم کا آغاز کردیا،سب ملکرپاکستان کو پولیو سے محفوظ بنائیں گے ،نگراں وزیراعظم

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے سب ملکرپاکستان کو پولیو سے محفوظ بنائیں گے،سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا انہوں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی ملک گیرمہم کا آغاز کیا ہے مہم ہمارے بچوں کے صحتمند او ر محفوظ مستقبل کیئے ہمارے عزم کا اظہار ہے، آئیں سب ملکر پاکستان کوپولیو سے پاک کرنے کیئے کام کریں۔