نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہو گا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج برو زمنگل منعقد ہو گا۔ذرائع کے مطابق قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت صوبائی وزراء اعلیٰ بھی شرکت کریں گے، حساس اداروں کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی اور ملکی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔