روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) پاکستان نے روس کی جانب سے اتوار کو ایک لاکھ ٹن خام تیل پرمشتمل بڑا کارگو وصول کیا ۔ لیکن یہ منتقلی خالصتاَ بی ٹی بی ماڈیل کے تحت ہوئی ہے ۔ اس میں حکومتی سطح انتظامات کا کوئی دخل نہیں ہے ۔میسزجی کوپاکستان نے افرومیکس کے نام سے یہ پہلا یورال کارگو وصول کیا ۔ جو اس کی کسی ایک ریفائنری میں صاف کیا جائے گا ۔ میسنرجی کو کے ایک ڈائر یکٹر عثمان قریشی نے کہا یہ ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل ان کی ریفائنری میں دو ہفتوں میں صاف کیا جائے گا اور اس سے حاصل فرنس آئل برآمد کردیا جائے گا ۔ جبکہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات ملک کے اندر ہی ا ستعمال ہوں گے۔ اگر اس کے بہتر نتائج نکلے تو روس سے خام تیل کی درآمد جاری رکھی جائے گی ۔ اس سے پاکستان میں ایندھن کی تر سیل میں استحکام آئے گا اور درآمد شدہ تیار مصنوعات پر انحصار کم ہوگا ۔ درآمد شدہ خام تیل کی صفائی میں دو سے تین دن لگیں گے۔