بجلی مزید 3.28 روپے مہنگی، صارفین سے 6 ماہ تک اضافی وصولیاں ہونگی

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)بجلی مزید3روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین سے 6 ماہ تک اضافی وصولیاں ہونگی ۔ نیپرا نے نوٹیفیکشین جاری کر دیا یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا  جس  سے  صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا  جو چھ ماہ میں  اکتوبر23 20سے مارچ2024 تک وصول کیا جائیگا اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔