موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ملٹی فنگر ویری فکیشن سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کی جائیگی، پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دیگر ممالک میں کام نہیں کریں گی، ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جاسکے گی۔