اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کیلئے لفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری، سعودی ایجنسی تکامل(Takamol) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول ترمیمی معاہدے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے نگران وفاقی کابینہ کےاجلاس میں دی گئی جو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مند افراد کی بیرون ملک روزگار مواقع بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھا ئے جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے موجودہ تمام مراکز کو فعال کیا جائے۔وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ایریا اسٹڈیز سینٹر، یونیورسٹی آف پشاور اور ہنگری کی کوروینس (Corvinus) یونیورسٹی کے سینٹرل ایشیاء ریسرچ سینٹر کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط ، وفاقی وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے ، حکومت پاکستان اور حکومت ایکواڈور کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت دونوں ممالک کے ڈپلومیٹک، آفیشل اور اسپیشل پاسپورٹ ہولڈرزباہمی طور پر ویزا سے مستثنیٰ ہونگے،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 6 ستمبر 2023َ اور 19 ستمبر 2023 کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ادھر انسداد پولیو کیلئے نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے قانون نا فذ کرنے والے اداروں کو یہ ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائیں ۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان، نیشنل ٹاسک فورس کے اعلی حکام، چاروں صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اسلام آ باد ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر ہے کہ گریڈ اکیس سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس...
اسلام آباد کابل میں افغان عبوری حکومت کے وزیر مہاجرین خلیل حقانی کا قتل طالبان کیلئے یقینی طور پر ایک بری...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
اسلام آباد ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے 204آڈیٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی .وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن،...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی سپیکر بر ہم اور...