جہاں جہاں پریس کانفرنس ہوئی مقدمات ختم ہو گئے ، نعیم پنجوتھا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جہاں جہاں پریس کانفرنس ہوئی مقدمات ختم ہو گئے ، سائفر کیس جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے ، اسد عمر سمیت سب کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں کہتے کہ اسد عمر کیس میں ملوث ہیں ، جن جن کو ملوث کیا گیا مقدمہ جھوٹا ہے۔بچے بچے کو پتا ہے سب بوگس کیسز اور سیاسی کارروائیاں ہیں۔ نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ نے کہا کہ نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے اور کہا کہ یہ فیملی کا معاملہ ہے ، یہ کیس قابل سماعت ہی نہیں۔ اس کیس میں اہم یہ تھا کہ عدالت کی پروڈکشن پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا گیا ، کیوں؟ سیکورٹی کے انتظامات تو حکومت نے کرنے ہیں۔