ترک خفیہ ادارے کی شام میں کارروائی، وائی پی جی کا سینئررکن ہلاک

03 اکتوبر ، 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے خفیہ ادارے نے شمالی شام کے شہرقمیشلی میں ایک کارروائی کے دوران شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔ترک میڈیا نے پیر کورپورٹ میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے سینئر وائی پی جی رکن کی شناخت مزدلف تسکین کے نام سے ہوئی ہے۔