پی ٹی اے کی کارروائی، غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالے دو افراد گرفتار،سامان ضبط

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کیخلاف چھاپے مار کر سامان قبضے میں لے لیا اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کر لیا، پی ٹی اے نے ایف آئی اےکے ہمراہ سمندری، کھیدر والا اور مرید والا میں کارروائی کیچھاپوں کے دوران ایک غیر قانونی وائرلیس پوائنٹ ٹو پوائنٹ (P2P) لنک،انٹینا بھی ضبط کیا گیا۔