پی ٹی آئی وکیل شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے نجی ٹی وی کے شو میں ہاتھا پائی پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔