لندن:سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ، بھارتی ہائی کمشنر کی بیدخلی کا مطالبہ

03 اکتوبر ، 2023

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ میں خالصتان کے حامی سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑی ریلی نکالی اور بھارتی ہائی کمشنر برائے برطانیہ دورائی سوامی کی برطانیہ سے بیدخلی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین کینیڈا کی حمایت میں مظاہرہ کررہے تھ ے اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کینیڈا اور دیگرممالک میں خالصتان کے حامی فعال گروپوں کےخلاف بھارت کی کھلے عام اور متشددانہ کارروائیوں کو بھی چیلیج کیا۔ بھارتی مشن کو بند کرنے کے مطالبات پر مبنی نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیاگلوبل خالصتان ریفرنڈم کیلیے مہم جاری رہے گی۔ اس موقع پر یورپی یونین کے کےلیے خالصتان ریفرنڈم کے کواارڈینیٹر پرمجیب سنگھ پاما نے بھارتی ہائی کمشنر دورائی وامی کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روکنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکھ سنگت کا اجتماعی فیصلہ ہے کہ بھارتی ایجنٹوں کو گورداوارہ صاحب کے دوورے کی اجازت نہیں دیجائے گی کیونکہ یہ لوگ یہاں عبادت کرنے یا احترام وعقیدت کا اظہار کرنے نہیں بلکہ سکھوں پر جاسوسی کرن آتے ہیں اور ہندوتوا اور مودی حکومت کے بنائے ہوئے جھوٹ پھیلانے آتے ہیں۔ 18 جو ن کو کینیدین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا الزام بھارتی اایجنٹوں پر لگایا۔ نجار کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے چیف کوآرڈینیٹر تھے۔