نگران حکومت کو انتخابات کیلئے سخت محنت اور یکسوئی سے کام کرناہوگا ،خورشیدشاہ

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہئے، میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نگران حکومت کی اولین ذمہ داری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں اور نگران حکومت کو عام انتخابات کیلئے بھرپور توجہ، سخت محنت اور مکمل یکسوئی سے کام کرناہوگا ، امید ہے نگران حکومت صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے گی ۔