ECP، سی ڈی ا ے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات بورڈ ممبران کوواپس بھیجنے کا حکم

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر،نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے سی ڈی اےکے ڈیپوٹیشن پر تعینات بورڈ ممبران کو انکے محکموں کو واپس بھیجنے کیلئے سیکرٹری وزارت داخلہ کو نیامراسلہ ا رسال کردیا ہےالیکشن کمیشن نےپانچ ستمبر کو لکھے گئے خط میں چیئر مین سی ڈی اے کو ہدایت کی تھی الیکشن کے عمل کو شفاف او رغیر جانبدار بنا نے کیلئے ضرو ری ہے کہ سابق دور حکومت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام بورڈ ممبرز تبدیل کئے جائیں اور انہیں متعلقہ محکموں کو واپس بھیجا جا ئےچیئر مین نے سابق ممبرسٹیٹ افنان عالم کی خدمات آڈیٹر جنرل آفس کو واپس کردیں ممبر انجینئرنگ منور شاہ ریٹائر ہوگئے ، طارق سلامت ممبرسٹیٹ اور ڈاکٹر خالد حفیظ ممبر انجینئرنگ تعینات کردیئے گئے ہیں دونوں گریڈ انیس کے افسر اور پوسٹ گریڈ بیس کی ہے، ممبر فنا نس سید مظہر شاہ، ممبر ایڈمن عامر عباس ، ممبر آئی ٹی نعمان خالد اور ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں جنہیں تبدیل کرکے تین دن میں متعلقہ محکموں کو وا پس بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ادھرالیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ صوبوں میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات گریڈ 17 سے 22 کے سیکرٹریٹ ، او ایم جی اور دوسرے پیشہ وارانہ گروپس سے تعلق رکھنے والے 14افسران سندھ اور پنجاب سے 10افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، ،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹریٹ ، او ایم جی اور دوسرے پیشہ وارانہ گروپس سے تعلق رکھنے والے 14 افسران سندھ سے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں جن کی مدت ملازمت تین سال سے زائد ہو چکی تھی، پنجاب سے 10افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فی الحال ایسے کوئی افسران تعینات نہیں ہیں جن کی مدت ملازمت تین سال سے زائد ہو، چند ممبران کو تبدیل یا ان کے اداروں میں واپس بھیج دیا گیا ہے باقی ممبرز یعنی پلاننگ، ایڈمن اور انوائرنمنٹ کے تبادلوں کیلئے بھی وزرات داخلہ نے سمریاں بھجوا دی ہیں ، سیکرٹریز کو ہدایت دی گئی کہ تین دن میں تمام تبادلے کر کے عملدرآمد رپورٹ ارسال کی جائے۔