فتح جنگ (نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اشرفیہ کیلئے آزاد ہوا ہے عام آدمی کیلئے نہیں یہاں بات کرنیوالے کو جیل بھجوا دیا جاتا ہے، 21اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک کے کونے کونے سے لوگ نکلیں گے قو م قائد کا تاریخی استقبال کریگی مخالفین دنگ رہ جائیں گے ، نواز شریف کی وطن واپسی ،استقبال کی تیاریوں کیلئے لیگی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا ہم نے لڑائی نہیں کرنی لیکن سرنڈر بھی نہیں کرنا ، مکالمہ کرنا ہے ، 21اکتوبر نواز شریف کا نہیں پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کرنا ہے نواز شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی کی بات کرتا ہے اور ملک میں خوشحالی لانا چاہتا تھا، جنہوں نے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیاآئین توڑنے اور سہولت کاری کرنے والے ہر مجرم کو تاریخ کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑیگا، مصدق ملک نے کہا نواز شریف کی آمد امید کا پیغام ہے یہ ملک کسی سیٹھ کا نہیں ،غریبوں مزدوروں ہاریوں اور عوام کا ہے، نواز شریف ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیئرمین...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...
راولپنڈی ڈیلی جنگ ایند پریس ورکرز یونین کے انتخابات ناصر چشتی صدر اور خالد محمود جنرل سیکر ٹری بلامقابلہ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت پولیس نے جعلی لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تردید کر دی ، سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
اسلام آباد مرکزی مسلم لیگ روزگار سہولت سے کراچی میں 1500 سے زائد خاندان مستفید ،موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ،ماہی...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نےرواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن، محمد علی رندھاوا کی...